Header Ads Widget

Responsive Advertisement

اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے، ایران

تہران (17 جون 2026): خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل جنوبی لبنان میں اپنی عسکری کارروائیوں سے باز نہ آیا تو اُسے فیصلہ کن جواب دیں گے۔

گزشتہ دو روز کے دوران اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی 84 ویں بار خلاف ورزی کی ہے اور عام شہریوں کو شہید کیا گیا، ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نے واضح کیا کہ اگر صورت حال یہی رہی اور اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنی کارروائیاں نہ روکیں تو ایران کی مسلح افواج مناسب اور سخت جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ایرانی فوج نے کہا کہ خطے میں کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کیا جائے گا اور یک طرفہ کارروائیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔


امریکا نے ایران سے معاہدے کی دستاویز اسرائیل کو دکھانے سے انکار کر دیا


واضح رہے کہ اسرائیل نے امریکی دباؤ نظر انداز کرتے ہوئے جنوبی لبنان پر ایک بار پھر بم برسا دیے ہیں، اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے ضلع نبطیہ میں بمباری کی، اور متعدد مقامات کو نشانہ بنایا، ان حملوں میں 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

صہیونی فوج نے میفدون میں 3 ڈرون داغے، توپ خانے سے بھی کارروائی کی، 2 مارچ سے جاری حملوں میں شہدا کی تعداد 3 ہزار 826 ہو چکی، جن میں سیکنڑوں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جب کہ 10 لاکھ سے زائد افراد گھر بار چھوڑے پر مجبور ہوئے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/OGYevI6

Post a Comment

0 Comments