واشنگٹن (17 جون 2026): وائٹ ہاؤس نے نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کے دورہ سوئٹزرلینڈ کا اعلان کر دیا۔
تاریخی امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب جمعہ کو سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزرن کے قریب خصوصی برگن اسٹاک ریزورٹ میں منعقد ہوگی، جس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس شرکت کریں گے۔
اس معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، یہ معاہدہ مستقل جنگ بندی کے قیام اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی بنیاد فراہم کرے گا۔
سوئس وزارت خارجہ کے مطابق 19 جون کو پاکستان، قطری ثالثوں، امریکا اور ایران کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے لیے سیاحتی مقام کینٹن آف نڈوالڈن میں واقع برجن اسٹاک ریزورٹ کو منتخب کیا گیا ہے۔
امریکا نے ایران سے معاہدے کی دستاویز اسرائیل کو دکھانے سے انکار کر دیا
ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان آئندہ مذاکرات مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد شروع ہوں گے، انھوں نے بتایا کہ ایران کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کی سربراہی محمد باقر قالیباف کریں گے۔ ایرانی حکام کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کا مقصد مجوزہ مفاہمتی یادداشت کو عملی شکل دینا اور جوہری پروگرام، پابندیوں میں نرمی، اقتصادی تعاون اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت کرنا ہوگا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/HEcJbn4

0 Comments