ریاض : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کے بعد فلائٹ آپریشنز عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔
خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق کویت ایئرویز نے کویت سے ریاض آنے اور جانے والی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں مالی نقصان کی اطلاعات ہیں جبکہ کام کرنے والے متعدد افراد زخمی ہوئے۔
اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر مالی نقصانات کا تخمینہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، حفاظتی جانچ مکمل ہونے تک ایئرپورٹ آپریشنز معطل رہیں گے۔
FOLLOW US ON ARY TUBE
ایئرپورٹ پر آپریشنز کی بحالی سے متعلق ععوام الناس کو بعد میں آگاہ کیا جائے گا، امریکی مشن کی جانب سے امریکی شہریوں کو ایئرپورٹ اور گردونواح سے دور رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
امریکی مشن نے نے ہدایات دی ہیں کہ تمام امریکی شہری ریاض ایئرپورٹ اور اس کے گردونواح میں جانے سے گریزکریں، امریکی سرکاری ملازمین کو ایئرپورٹ استعمال کرنے کے لیے خصوصی اجازت لینا ہوگی، شہری روانگی سے قبل ایئرپورٹ سے پرواز کی صورتحال کی تصدیق لازمی کریں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/sTzhwda

0 Comments