واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے معاملے پر بھارت کے مؤقف کی تائید سے انکار کر دیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کاحامل ملک ہے، اسکے ساتھ تعلقات رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کے ساتھ رابطے برقرار رکھنا امریکا کے لیے ضروری ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات امریکی خارجہ پالیسی کا حصہ ہونا ضروری ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازع دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیرس بہت جلد ایک مسلم شہر بن جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں جاری حالیہ مظاہروں اور ہنگامہ آرائی کے تناظر میں ایک نیا متنازع بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پیرس بہت جلد ایک مسلم شہر بن جائے گا۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے فرانسیسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے فرانس میں پھیلی بدامنی کا ذمہ دار معاشرتی، تعلیمی یا روزگار کے مسائل کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے تمام تر ملبہ بے قابو امیگریشن اور اسلام پر ڈال دیا۔
ریاست کنساس میں ایک بڑی سیاسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ”جو کچھ اس وقت فرانس میں ہو رہا ہے، ہمارے سیاسی مخالفین وہی تمام صورتحال امریکہ میں بھی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔“
اسرائیل شام میں انتشار پھیلانے سے باز رہے، ترک صدر کا انتباہ
صدر نے واضح کیا کہ وہ امریکی سیکیورٹی اور سرحدوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور امریکہ کو ہرگز فرانس جیسی صورتحال سے دوچار نہیں ہونے دیں گے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/Minr1sK

0 Comments