امریکا نے سفارت خانے کے تمام امریکی عملے اور ان کے اہل خانہ کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکا نے سفارت خانے کے تمام عملے کو سعودی عرب سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ امریکی محکمہ خارجہ خلیجی خطے میں قائم امریکی سفارت خانوں سے کچھ عملے اور ان کے اہل خانہ کو لازمی طور پر واپس بلانے (ordered departure) کے احکامات جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
تین امریکی عہدیداروں میں سے دو نے کہا کہ یہ اقدام ممکنہ طور پر دوبارہ شروع ہونے والی کشیدگی یا لڑائی کے پیشِ نظر اٹھایا جا رہا ہے، جس کا تعلق خاص طور پر یمن میں ایران کے حامی حوثی ملیشیا سے ہے۔
ریاض میں امریکی سفارت خانے نے بدھ کے روز سعودی عرب پر حوثیوں کی جانب سے مزید ممکنہ حملوں کے حوالے سے ایک سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ انتباہ حالیہ مہلک حملوں کے تناظر میں دیا گیا ہے، جن میں ریاض کے ہوائی اڈے پر ہونے والا حملہ بھی شامل ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/2RXdDQj

0 Comments