Header Ads Widget

Responsive Advertisement

دمام ایئرپورٹ سمیت سعودی عرب میں 2 فضائی حملوں میں 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

ریاض: سعودی عرب میں 2 فضائی حملوں میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

بدھ کے روز سعودی وزارت توانائی نے بتایا کہ شیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے میں فلپائن اور نیپال کے شہری جان سے گئے، جب کہ ملبہ گرنے سے پاکستانی اور بھارتی شہری زخمی ہو گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دفاعی نظام نے ڈرون کو فضا میں تباہ کر دیا، جس کا ملبہ گرنے سے جانی نقصان ہوا، شیبہ آئل فیلڈ کی آپریشنل سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں۔ وزارت نے یہ نہیں بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی سرحد کے قریب واقع شیبہ آئل فیلڈ کو نشانہ بنانے والا ڈرون کس نے بھیجا تھا۔

سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام میں شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بدھ کی شام حملے میں ایک شخص جاں بحق، 8 افراد زخمی ہوئے، سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں فوجی اڈوں پر موجودگی کم کرنے کا فیصلہ

بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ حملہ کس نوعیت کا تھا، تاہم حالیہ دنوں میں یمن کے ایران کی حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں نے مملکت کے ہوائی اڈوں کو بارہا مختلف نوعیت کے میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان سعودی اتحادی افواج کے مطابق مشرقی علاقے میں 4 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/ciGf43R

Post a Comment

0 Comments