Header Ads Widget

Responsive Advertisement

امریکا ایران ابتدائی مذاکرات تعطل کا شکار، جے ڈی وینس کا دورہ سوئٹزر لینڈ منسوخ

برگن(19 جون 2026): امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنا طے شدہ دورہ سوئٹزر لینڈ منسوخ کر دیا ہے، جس کے باعث سوئس شہر برگن اسٹاک میں آج ہونے والے امریکا اور ایران کے ابتدائی مذاکرات مؤخر ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے مابین یہ اہم مذاکرات حال ہی میں طے پانے والی ایک مفاہمتی یادداشت کے تحت ہونا تھے، تاہم مذاکرات ابھی تیاری کے مرحلے میں ہیں اور لاجسٹک و انتظامی تفصیلات مکمل طور پر طے نہ ہونے کی وجہ سے امریکی نائب صدر کا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق فی الحال نائب صدر آج رات روانہ نہیں ہو رہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا تکنیکی مذاکرات جَلد شروع ہونے کا منتظر ہے۔

دوسری جانب سوئس وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ آج برگن اسٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات نہیں ہوں گے۔ سوئس حکام کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات جمعہ کو طے شدہ منصوبے کے مطابق منعقد نہیں ہو سکیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے لیے نئی تاریخوں کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایران معاہدے پر مذاکرات کے لیے امریکی نائب صدر کی سوئٹزر لینڈ روانگی آج متوقع تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ، ذرائع



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/FPlsAyL

Post a Comment

0 Comments