Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پاکستان کسی کا تابع نہیں، خود مختار ملک ہے، پیوٹن کا بھارتی صحافی کو کرارا جواب

ماسکو (5 جون 2026): روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان اور چین سے متعلق ایک پوچھنے پر بھارتی صحافی کو لاجواب کر دیا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سینٹ پیٹرزبرگ میں اکنامک فورم کے دوران میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر ایک بھارتی صحافی نے روایتی بغض کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان اور چین کے تعلقات سے متعلق سوال کیا۔

اس پر روسی صدر نے جو جواب دیا، اس کو سن کر بھارتی صحافی لاجواب ہوگیا۔
ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ پاکستان بڑا اور خود مختار ملک ہے، جو کسی کے تابع نہیں۔ پاکستان کے دنیا کے مختلف ممالک سے کثیر الجہتی تعلقات ہیں۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین میں تعاون انتہائی اہم ہے، تاہم یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان مکمل طور پر چین کے اثر و رسوخ میں ہے۔ چین کے ساتھ تو ہر ملک ہی تعلقات بڑھا رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس اور چین کے درمیان دفاعی اور فوجی تعاون طویل عرصے سے جاری ہے اور مستقبل میں بھی یہ تعاون برقرار رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسکو اور بیجنگ کے تعلقات باہمی مفادات اور اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہیں۔

ایران سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس کے ایران کے ساتھ اعتماد پر مبنی تعلقات ہیں اور ماسکو خطے میں جاری کشیدگی کے حل کے لیے مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔

صدر پیوٹن کے بیان کو پاکستان کے حوالے سے ایک اہم سفارتی اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں انہوں نے پاکستان کی خودمختار خارجہ پالیسی اور بین الاقوامی تعلقات کو تسلیم کیا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/9G1ZKa6

Post a Comment

0 Comments