تہران(9 مارچ 2026): ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ٹیلی فون رابطہ کیا جس میں انہوں نے حملہ نہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔
آذربائیجان کے صدر علیئیف کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے آذربائیجانی ہم منصب الہام علیئیف کو بتایا ہے کہ تہران آذربائیجان میں ڈرون حملے کا ذمہ دار نہیں ہے، تاہم انہوں نے اس واقعے کی تحقیقات کرانے کا وعدہ کیا ہے۔
بیان کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے اس بات پر زور دیا کہ نخچیوان پر فضائی حملے کے واقعے کا ایران سے کوئی تعلق نہیں ہے، تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔
آذربائیجانی حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز چار ایرانی ڈرونز نے سرحد عبور کی تھی جس کے نتیجے میں نخچیوان کے علاقے میں چار افراد زخمی ہوئے تھے۔
گفتگو کے دوران صدر پزشکیان نے آذربائیجانی صدر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آذربائیجان میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور کئی عام شہریوں کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایران کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کے ارادے پر بھی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث تقریباً 1,900 افراد کو ایران سے آذربائیجان منتقل کیا گیا ہے۔
صدر آذربائیجان کا ایران سے ڈرون حملے پر معافی مانگنے کا مطالبہ
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/TsEvfB7

0 Comments