تہران (9 مارچ 2026): ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسرائیل کے جدید دفاعی نظام آئرن ڈوم سے متعلق بیان دے کر نئی ہلچل پیدا کردی۔
اپنے ایک بیان میں اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا آئرن ڈوم اب آئرن ڈوم نہیں رہا، وہ ناکام ہوگیا، اب ہم جہاں چاہیں میزائل مار سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد باقر قالیباف نے کہا کہنا تھا کہ ایران مؤثر اور درست حملے کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، ٹرمپ اور نیتن یاہو کا خیال تھا کہ جنگ 3دن میں ختم ہوجائے گی۔
وہ سمجھتے تھے کہ ہمارے رہبرانقلاب کو قتل کرکے یہ جنگ ختم کردیں گے، ایران پرحملہ کرنا ٹرمپ اور نیتن یاہو کی بہت بڑی غلطی ہے۔
اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے وجود کیلئے مضبوطی سے جنگ لڑ رہے ہیں، ہم مضبوطی سے اپنے راستے پر ہیں اور آگے بڑھیں گے۔
اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ایران کی عسکری حکمت عملی میں نمایاں تبدیلی آئی ہے جس کے تحت اب حملوں کی تعداد کے بجائے درستگی اور مؤثر نتائج پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔
باقر قالیباف نے مزید کہا کہ ہم کبھی بھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے، اپنی پوری طاقت کے ساتھ ملکی سلامتی کا دفاع کررہے ہیں۔
اسرائیل کیلیے بڑا دھچکا، آئرن ڈوم ایرانی میزائل روکنے میں ناکام رہا، فوٹیج سامنے آگئی
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/sW2fDlN

0 Comments