میونخ (15 فروری 2026): امریکا نے ایران کے بہانے خطے میں اپنی افواج رکھنے کا اعلان کیا ہے، وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ’’امریکا اس لیے اپنی فوجی قوت رکھنا چاہتا ہے تاکہ ایران کی کسی غلطی کے نتیجے میں یہاں کوئی بڑا تصادم نہ ہو جائے۔‘‘
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ بات بالکل واضح ہے کیوں کہ یہ امریکا، یورپ، خطے اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔
میونخ میں بلوم برگ کو انٹرویو میں روبیو کا کہنا تھا ’’ہم خطے میں افواج رکھنا چاہتے ہیں کیوں کہ ایران ماضی میں امریکی اہداف کو نشانہ بناتا رہا ہے اور اس کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔‘‘
انھوں نے کہا صدر ٹرمپ نے واضح کر رکھا ہے کہ اُن کی ترجیح ایک معاہدے تک پہنچنا ہے، یہ کافی مشکل ہے لیکن امریکا اس کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
جرمنی میں ایرانی حکومت کے خلاف 2 لاکھ سے زائد افراد کا زبردست احتجاج
وزیر خارجہ نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ اگر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ملاقات کی خواہش ظاہر کرتے ہیں تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان سے ملاقات کے لیے بھی تیار ہیں۔
مارکو روبیو نے کہا اگر کل آیت اللہ خامنہ ای یہ کہیں کہ وہ ٹرمپ سے ملنا چاہتے ہیں تو امریکی صدر ان سے ملاقات کریں گے، ایسا اس لیے نہیں ہوگا کہ ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر سے متفق ہیں بلکہ اس لیے کہ ان کا ماننا ہے کہ مسائل حل کرنے کا یہی طریقہ ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/dOiGH3f

0 Comments