Header Ads Widget

Responsive Advertisement

جرمنی میں ایرانی حکومت کے خلاف 2 لاکھ سے زائد افراد کا زبردست احتجاج

میونخ (15 فروری 2026): جرمنی میں ایرانی حکومت کے خلاف عوام کا جم غفیر سڑکوں پر نکل آیا۔

یورپی میڈیا کے مطابق میونخ میں سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا ہے، مظاہرے میں 2 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔

مظاہرین نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کے نعرے لگائے اور انقلاب سے پہلے استعمال ہونے والے شیر، سورج کے نشان والے پرچم لہرائے، مظاہرین نے ایران میں حالیہ پُرتشدد کریک ڈاؤن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جلا وطن ایرانی شہزادے رضا پہلوی نے جرمنی، امریکا، کینیڈا میں احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔

امریکا مذاکرات میں وقت ضائع کیے بغیر ایران پر حملہ کرے، رضا پہلوی

یورو نیوز کے مطابق ہفتے کے روز تقریباً دو لاکھ افراد نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر ایران کی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا، جب کہ کانفرنس میں عالمی رہنما جمع تھے۔ یہ مظاہرہ ایران کے جلاوطن ولی عہد شہزادہ رضا پہلوی کی اس اپیل پر کیا گیا جس میں انھوں نے تہران پر بین الاقوامی دباؤ مزید بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جھنڈے لہرا رہے تھے، ڈھول بجا رہے تھے اور حکومت کی تبدیلی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ ’’تبدیلی، تبدیلی، نظام کی تبدیلی‘‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے ہجوم سبز، سفید اور سرخ رنگ کے جھنڈے لہرا رہا تھا جن پر شیر اور سورج کا نشان بنا تھا۔

یہ وہ پرچم تھا جو ایران میں 1979 کے اسلامی انقلاب سے قبل استعمال ہوتا تھا، جس نے پہلوی خاندان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/JWVSbA2

Post a Comment

0 Comments