ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں امریکا نے فوجی کارروائی کی تیاری کر لی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران پر حملے کیلئے دوسرا بحری بیڑہ بھیج سکتے ہیں مشرق وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز اسٹرائیک گروپ بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم کوئی معاہدہ کریں گے یاپچھلی بار کی طرح کچھ بہت سخت کرنا پڑے گا۔
قبل ازیں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر ہم ایرانیوں کے ساتھ ہونے والے اصل مذاکرات کو پھر سے یاد کریں تو ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایسے تعمیری معاہدے تک پہنچنے کے لیے کوشش کر رہے تھے جو امریکا کے مفاد میں ہو، سچی بات یہ ہے کہ پوری انتظامیہ اس پر متفق تھی۔
امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایران معاہدہ کرنے کے لیے سمجھداری سے کام لیتا تو یہ ان کے اپنے مفاد میں بھی ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ صدر پر چھوڑ دوں گا کہ وہ مذاکرات کے لیے کیا حدود مقرر کرنا چاہتے ہیں۔ وہ عام طور پر یہ کام خفیہ طور پر کرتے ہیں اور یہ اعلان نہیں کرتے کہ وہ مذاکرات میں کیا کریں گے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ اس سے وہ پابند ہو جاتے ہیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/ucvXMSd

0 Comments