Header Ads Widget

Responsive Advertisement

روس نے یوکرین سے متعلق امریکی تجویز قبول کر لی

ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ انہوں نے الاسکا مذاکرات کے دوران یوکرین سے متعلق امریکا کی تجویز کو قبول کر لیا ہے اور اگر فریقین آسان اور قابل فہم رویے کا مظاہرہ کریں تو یہ مسئلہ حل ہوجا نا چاہیے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹی وی برکس انٹرنیشنل نیٹ ورک کو انٹرویو کے دوران روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن نے بارہا کہا ہے کہ روس کے لیے بنیادی اہمیت یوکرین کے مسئلے کی ہے۔

اس کے لئے یہ غیر متعلقہ ہے کہ یوکرین یا یورپ میں کیا کہا جائے گا کیونکہ ہم یورپی یونین کی زیادہ تر حکومتوں میں گہری جڑیں رکھنے والے روسو فوبیا کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے لیے امریکا کا موقف زیادہ اہم تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی تجاویز کو قبول کرنے کے بعد ہم نے بنیادی طور پر یوکرین کے مسئلے کو حل کرنے اور جامع، وسیع، باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کی طرف بڑھنے کا کام پورا کیا۔

تاہم عملی طور پر اس کے برعکس ہوتا ہے، نئی پابندیاں عائد کی جاتی ہیں، سمندر کے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بین الاقوامی پانیوں میں ٹینکرز پر حملے کیے جاتے ہیں، اور بھارت اور دیگر شراکت داروں کی سستی روسی توانائی خریدنے کے لیے حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔

امریکا نے ایک اور آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا

جب کہ یورپ نے طویل عرصے سے اس طرح کی خریداریوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس سے وہ امریکی قدرتی گیس زیادہ قیمت پرخریدنے پر مجبور ہیں۔ اس سب سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اقتصادی دائرہ کار میں امریکا نے اپنے واضح اہداف کا اعلان کر رکھا ہے اور یہ ہدف اقتصادی غلبہ حاصل کر نا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/qRsHEue

Post a Comment

0 Comments