Header Ads Widget

Responsive Advertisement

برلن میں خوفناک آتشزدگی، ہزاروں گھر بجلی سے محروم

فرینکفرٹ : برلن میں گزشتہ روز ہونے والی خوفناک آتشزدگی کے بعد بجلی کی شدید بندش سے ہزاروں گھر اور کاروبار بجلی سے محروم ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے سبب اب تک 45 ہزار گھروں کو بجلی سے محروم ہونے کا خدشہ ہے اور یہ سلسلہ 8 جنوری تک جاری رہے گا۔

آگ لگنے کا واقعہ جنوب مغربی برلن میں ٹیلو کینال پر واقع ایک پل پر علی الصبح پیش آیا۔ مقامی پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

fire at power distribution system

پاور اسٹیشن کے قریب پیش آنے والے اس واقعے میں متعدد ہائی وولٹیج کیبلز کو نقصان پہنچا۔ اس حوالے سے کمپنی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ جمعرات کی دوپہر تک تمام صارفین کی بجلی مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی، تاہم اس کے لیے نئی کیبلز کی تنصیب ضروری ہوگی۔

Partial in Berlin

ترجمان کے مطابق بجلی کی عدم فراہمی سے تقریباً 2ہزار سے زائد تجارتی ادارے بھی متاثر ہوئے ہیں، جبکہ موبائل فون سروسز اور لینڈ لائنز پر بھی اثر پڑسکتا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/Joz4eN6

Post a Comment

0 Comments