Header Ads Widget

Responsive Advertisement

وینزویلا کے گرفتار صدر کو نیو یارک پہنچا دیا گیا

نیو یارک : وینزیلا کے گرفتار صدر نکولس مادورو کو لے کر امریکی طیارہ نیویارک پہنچ گیا، گرفتار نکولس مادوروکو نیویارک کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

،امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک وفاقی عہدیدار نے بتایا ہے کہ گرفتار شدہ وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو لے جانے والا طیارہ نیویارک میں اسٹیورٹ ایئر نیشنل گارڈ بیس پہنچ گیا ہے۔

صدر مادورو پر آئندہ ہفتے مین ہیٹن کی وفاقی عدالت میں منشیات اور اسلحہ سے متعلق الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کیے جانے کی توقع ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مادورو کی برطرفی کے بعد امریکا غیر معینہ مدت تک “ملک کا انتظام سنبھالے گا اور وینزویلا کے وسیع تیل کے ذخائر پر کنٹرول حاصل کرے گا۔

اس مقصد کے لیے امریکی کمپنیوں کو تباہ حال تیل کی صنعت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

ٹرمپ کے مطابق امریکا کی فوجی موجودگی وینزویلا میں “تیل سے متعلق امور” کے تحت برقرار رہے گی۔

ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کے ساتھ رابطے میں ہے، جنہوں نے مادورو کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اصرار کیا ہے کہ وہ اب بھی ملک کے جائز صدر ہیں۔

ادھر وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو نے اپوزیشن امیدوار کے اقتدار سنبھالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مادورو کی گرفتاری پر جنوبی فلوریڈا میں جشن منایا جا رہا ہے، جبکہ کراکس میں تشویش کی فضا پائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے آپریشن کرکے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا تھا۔

وینزویلا پر امریکی حملہ، اہم اپ ڈیٹس یہاں پڑھیں



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/qsxZ0DM

Post a Comment

0 Comments