برطانیہ کے 60 لیبر ارکان پارلیمنٹ نے فلسطینی ریاست کو فوری تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
گارجین کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی لیبر پارٹی کے 60 نے برطانوی حکومت سے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے لیے خط تحریر کردیا ہے۔
خط میں غزہ میں جاری نسل کشی روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
ارکان نے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو خط لکھ کر اسرائیلی منصوبے پر تشویش ظاہر کی ہے۔
ارکان پارلیمنٹ نے خط میں لکھا کہ رفح میں انسانی شہر کی تعمیر کا منصوبہ فلسطینیوں کی جبری منتقلی ہے، منصوبہ فلسطینیوں کی شناخت مٹانے اور زمین ہتھیانے کی کوشش ہے۔
خط کے متن کے مطابق فلسطین کو ریاست نہ مان کر ہم دو ریاستی حل کی پالیسی کو ناکام بنارہے ہیں، لیبر فرینڈز آف فلسطین اینڈ مڈل ایسٹ کی تنظیمی کاوش سے خط ترتیب دیا گیا۔
خط میں برطانیہ سے اقوام متحدہ کی فلسطینی ایجنسی انروا کی فنڈنگ بحال کرنے اور اسرائیلی بستیوں کی مصنوعات پر تجارتی پابندی کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/6la4wQs
0 Comments