Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سعودی شہزادی انتقال کرگئیں، نماز جنازہ آج ہوگی

ریاض : سعودی شہزادی مشاعل بنت سعود بن محمد بن عبدالعزیز انتقال کرگئیں۔ سعودی ایوان شاہی نے شہزادی کے انتقال کی اطلاع جاری کردی۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں شہزادی مشاعل بنت سعود بن محمد بن عبدالعزیز کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

بیان کے مطابق شہزادی کی نماز جنازہ بدھ کو نمازِ عصر کے بعد جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ، ریاض میں ادا کی جائے گی۔

سعودی ایوان شاہی نے شہزادی مشاعل بنت سعود کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندیِ درجات کی دعا کی، جبکہ سوگوار خاندان اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی ہے۔

شہزادی کے انتقال پر سعودی شاہی خاندان اور متعلقہ حلقوں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/SfqHtvW

Post a Comment

0 Comments