لندن(17 اگست 2026): بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 88.70 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 0.16 فیصد کمی کے ساتھ 82.27 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
تیل کی قیمتوں میں اس کمی کی بنیادی وجہ 2026کے دوران عالمی سطح پر تیل کی طلب کے تخمینوں میں کمی کو قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرینِ اقتصادیات اور پیش گوئی کرنے والے اداروں کے مطابق ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث پیدا ہونے والی سپلائی کی رکاوٹوں نے عالمی طلب پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
اس حوالے سے اوپیک نے اپنی ماہانہ آئل مارکیٹ رپورٹ میں سال 2026ء کے لیے عالمی تیل کی طلب میں اضافے کی پیشگوئی کو کم کرتے ہوئے 5 لاکھ 80 ہزار بیرل یومیہ کر دیا ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/3e9WTZ5

0 Comments