Header Ads Widget

Responsive Advertisement

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مکہ معاہدے کا خیر مقدم

واشنگٹن (17 اگست 2026): امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تینوں ممالک کا یہ معاہدہ ایک اہم اور جرات مندانہ قدم ہے، مشترکہ دفاعی معاہدے سے خطے کے دیگر ممالک کے درمیان تعاون بڑھے گا۔

سوشل پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں مکہ معاہدے سے متعلق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تینوں ممالک اپنے دفاع کے لیے زیادہ مؤثر انداز میں ایک دوسرے کا ساتھ دے سکیں گے۔

امریکی صدر نے مکہ معاہدے پر سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کی قیادت کو مبارک باد بھی دی، اور کہا کہ یہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں اتحاد اور باہمی تعاون کی جانب بہت بڑا اور پہلا اہم قدم ہے۔


پاکستان سمیت 8 ممالک کا غزہ کیلیے امریکی منصوبے پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ


واضح رہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پر 7 اگست 2026 کو مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ایک ملک پر مسلح حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

روئٹرز کے مطابق 13 اگست کو ترکیہ نے معاہدے کے عملی خدوخال کے بارے میں اہم تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت اعلیٰ سطح کا سیاسی و عسکری کوآرڈنیشن مکینزم بنایا جائے گا، وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور مسلح افواج کے سربراہوں کی سطح پر باقاعدہ رابطہ قائم کیا جائے گا، مشترکہ فوجی مشقیں کی جائیں گی، بری، بحری، فضائی اور سائبر شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا، بغیر پائلٹ نظام، الیکٹرونک وارفیئر اور اے آئی میں تعاون کیا جائے گا، اس کے علاوہ دفاعی صنعت میں مشترکہ تحقیق، پیداوار اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کو فروغ دیا جائے گا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/5IzyCfM

Post a Comment

0 Comments