Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سعودی عرب : سورج اور چاند گرہن کتنی بار ہوں گے؟

ریاض : سعودی اسپیس ایجنسی نے 2026 سے 2030 یعنی پانچ سال کے دوران سعودی عرب کے آسمان پر نظر آنے والے اہم فلکیاتی مظاہر کے حوالے سے ایک معلوماتی گائیڈ جاری کردی ہے۔

سعودی اسپیس ایجنسی کے مطابق اس کتابچہ میں آئندہ 5 برس کے دوران ہونے والے 62 بڑے فلکیاتی واقعات کی تفصیلات شامل ہیں، جس کا مقصد عوام اور فلکیات کے شوقین افراد میں خلائی سائنس اور فلکیاتی مظاہر کے حوالے سے آگاہی بڑھانا ہے۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق اس کتابچے میں مختلف واقعات کے اوقات، سائنسی خصوصیات اور مشاہدے کے طریقوں سے متعلق آسان اور عام فہم معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

گائیڈ بک میں سورج اور چاند گرہن، شہابیوں کی بارش، سیاروں کا باہمی ملاپ اور سال کے طویل ترین و مختصر ترین دنوں سے متعلق فلکیاتی واقعات شامل ہیں۔

ایجنسی کے مطابق 2026 میں 9، 2027 میں 12، 2028 میں 14، 2029 میں 15 جبکہ 2030 میں 12 فلکیاتی واقعات سعودی عرب سے دیکھے جانے کی توقع ہے۔

سعودی اسپیس ایجنسی نے بتایا ہے کہ گائیڈ میں ہر فلکیاتی واقعے کی سادہ تعریف، متوقع وقت اور نوعیت بیان کی گئی ہے تاکہ عام افراد بھی ان مظاہر کو آسانی سے سمجھ اور محفوظ طریقے سے دیکھ سکیں۔

اس کتاب میں فلکیاتی واقعات کے مشاہدے کے لیے سائنسی اور محفوظ طریقوں سے متعلق رہنمائی بھی فراہم کی گئی ہے۔

سعودی اسپیس ایجنسی نے فلکیات میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو گائیڈ سے استفادہ کرنے اور آئندہ برسوں میں ہونے والے فلکیاتی واقعات کے اوقات اور تفصیلات جاننے کے لیے اپنی ویب سائٹ سے رجوع کرنے کی دعوت دی ہے۔

سعودی عرب کا خلائی شعبے میں ترقی کیلئے اہم اقدام



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/AaN1riJ

Post a Comment

0 Comments