Header Ads Widget

Responsive Advertisement

نیپال سیلاب : ناقابل شناخت لاشوں کی اجتماعی تدفین، دل دہلا دینے والے مناظر

کھٹمنڈو : نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد ناقابل شناخت لاشوں کی اجتماعی تدفین شروع کردی گئی ہے، جبکہ ہزاروں افراد تاحال لاپتا ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ علاقے راسووا کی وادیوں سے تقریباً 200 کلومیٹر دور چتوان کے دیوگھاٹ جنگل میں ضلعی حکام کی جانب سے سیکڑوں قبریں تیار کی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلوں میں بہہ جانے والی ایسی لاشیں جو کئی روز پانی اور ملبے میں رہنے کے باعث ناقابل شناخت ہوچکی ہیں، انہیں یہاں عارضی طور پر دفن کیا جا رہا ہے۔

Nepal Flood

چتوان کے ضلعی افسر گنیش آریال کے مطابق لاشیں تیزی سے گل سڑ رہی تھیں جس سے تعفن پھیلنے اور صحت عامہ کو خطرات لاحق تھے، اس لیے حکام کے پاس اجتماعی تدفین کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔

ضلعی حکام نے ہفتے کے روز 96 ناقابل شناخت لاشوں کی تدفین کی جبکہ اتوار کو مزید 100 سے زائد لاشوں کی تدفین کا منصوبہ بنایا گیا۔

Nepal Flood Crisis  Mass Burial

حکام کے مطابق بدھ کو نیپال اور چین کی سرحد کے قریب گلیشیئر کے ٹوٹنے سے آنے والے اچانک سیلاب نے پہاڑی وادیوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، اس قدرتی آفت کے نتیجے میں اب تک تقریباً 750 افراد جاں بحق جبکہ 3 ہزار سے زائد لاپتا ہیں۔

لاشوں کی شناخت کے لیے تقریباً 100 امدادی کارکن، پولیس اہلکار اور دیگر حکام مختلف مراکز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ٹیمیں لاشوں کی تصاویر بنا رہی ہیں، لواحقین سے معلومات حاصل کر رہی ہیں اور شناخت کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد تدفین کر رہی ہیں۔

Nepal mass burials of unidentified flood victims

حکام نے مستقبل میں لاشوں کی شناخت ممکن بنانے کے لیے ہر قبر کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کرنے کا انتظام کیا ہے۔

تدفین کے مقامات پر شناختی نشان زمین کے اوپر اور نیچے نصب کیے جا رہے ہیں جبکہ مقام کی درست معلومات بھی محفوظ کی جا رہی ہیں۔

ناقابل شناخت لاشوں کے ڈی این اے نمونے بھی حاصل کیے گئے ہیں تاکہ بعد میں کسی خاندان کے دعوے، سرکاری ریکارڈ یا جینیاتی ٹیسٹ کے ذریعے شناخت ہونے کی صورت میں لاش کو تلاش کرکے دوبارہ نکالا جاسکے۔

deadly flash in Nepal flood

بھارت نے اپنے شہریوں کی شناخت کیلیے اور ڈی این اے نمونوں کے تجزیے میں معاونت کے لیے فرانزک ماہرین کی ٹیم نیپال بھیجی ہے جبکہ نیپالی حکام چین سے آنے والی ایک ٹیم سے بھی تعاون کر رہے ہیں۔

نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 626 تک پہنچ گئی



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/ljzXpFJ

Post a Comment

0 Comments