واشنگٹن (02 جون 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں ایک چھوٹی سی رکاوٹ پیدا ہو گئی تھی لیکن اسے دور کر لیا گیا ہے۔

اے بی سی نیوز کو ٹیلی فونک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انھیں امید ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے آئندہ ایک ہفتے کے اندر معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک چھوٹی سی رکاوٹ پیدا ہوئی تھی، جسے جلد ہی دور کر لیا گیا، ایران لبنان میں اسرائیلی حملوں پر ناراض تھا، جس کے باعث کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا، تاہم میں نے متعلقہ فریقوں سے رابطہ کیا، جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ رک گیا۔

امریکی صدر نے کہا آئندہ ہفتے کے دوران ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا جائے گا، معاہدے کے تحت جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ بحری آمد و رفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا ایران کے ساتھ امن معاہدہ کسی بھی فوجی کامیابی سے زیادہ اہم ثابت ہو سکتا ہے۔


اب اسرائیل کا کوئی فوجی دستہ بیروت نہیں جائے گا، ٹرمپ


ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو میں مذاکرات میں تعطل پر کہا کہ مذاکرات تیزی سے جاری ہیں، ایران کے پیغامات میں تعطل مسئلہ نہیں ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ امریکا فوجی کارروائی کرے، ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رہے گی، وہ امریکا کو منظور شرائط پر ڈیل کرے اور ہم اس وقت کا انتظار کریں گے۔ صدر نے کہا میرے خیال میں خاموشی بہتر ہوتی ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/1Ki37Nf