واشنگٹن: امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سین ڈیاگو کی مسجد میں فائرنگ سے 2 مشتبہ حملہ آوروں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں مسجد کا محافظ بھی شامل ہے، حملے میں دونوں مشتبہ حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا، واقعہ نفرت پر مبنی جرم ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مشتبہ حملہ آور کمسن تھے، پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کی شناخت اور فائرنگ کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
واضح رہے کہ سین ڈیاگو کی جس مسجد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے وہ علاقے کا سب سے بڑا اسلامی مرکز ہے، نہ صرف یہاں پانچ وقت کی نمازیں ادا کی جاتی ہیں بلکہ سیمینار اور دیگر مذہبی تقاریب بھی منعقد کی جاتی ہیں اور الراشد اسکول بھی اسی مرکز میں قائم ہے۔
امریکا : سان ڈیاگو اسلامک سینٹر میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک
مسجد انتظامیہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ فائرنگ سے محافظ مارا گیا ہے تاہم اسکی شناخت ابھی سامنے نہیں لائی گئی۔ مسجد کے پیش امام طحہ حسنی نے بتایا کہ حملہ آور کی فائرنگ سے بچے محفوظ رہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/1egAIPN

0 Comments