تہران (17 مئی 2026): ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دنیا اس وقت ایک نئے عالمی نظام کے دہانے پر کھڑی ہے، اور مستقبل گلوبل ساؤتھ کا ہے۔
باقر قالیباف نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا دنیا ایک نئے نظام کے دہانے پر کھڑی ہے، جیسا کہ شی جن پنگ نے کہا ’’جو تبدیلی ایک صدی میں نہیں دیکھی گئی وہ پوری دنیا میں تیزی سے وقوع پذیر ہونے لگی ہے۔‘‘
ایرانی اسپیکر نے لکھا ’’اور میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ ایرانی قوم کی 70 روزہ مزاحمت نے اس تبدیلی کے عمل کو مزید تیز کر دیا ہے۔‘‘ باقر قالیباف نے مزید کہا کہ اب مستقبل گلوبل ساؤتھ (عالمی جنوب) کا ہے۔
The world stands at the cusp of a new order.
As President Xi said “The transformation unseen in a century is accelerating across the globe,” and I emphasize that the Iranian nation’s 70-day resistance has accelerated this transformation.
The future belongs to the Global South.
— محمدباقر قالیباف | MB Ghalibaf (@mb_ghalibaf) May 16, 2026
ایرانی اسپیکر کے اس بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ ایرانی قیادت موجودہ تنازع کو صرف ایک علاقائی یا فوجی جنگ نہیں سمجھتی بلکہ اسے عالمی طاقت کی نئی صف بندی کا حصہ قرار دیتی ہے۔ اور وہ عالمی سیاست کے بدلتے ہوئے توازن، مغربی طاقت کے ممکنہ زوال، اور ایشیا، افریقہ و لاطینی امریکا پر مشتمل ’’گلوبل ساؤتھ‘‘ کے ابھار کے تصور کو ایک ممکنہ مستقبل کے طور پر دیکھ رہی ہے۔
یورپی ممالک نے آبنائے ہرمز سے بحری جہاز گزارنے کیلیے ایران سے مذاکرات شروع کر دیے
چین گزشتہ چند برسوں سے مسلسل یہ مؤقف اختیار کرتا آ رہا ہے کہ دنیا اب یک قطبی نظام سے نکل کر کثیر قطبی نظام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ یعنی اب عالمی فیصلے صرف امریکا اور مغربی ممالک کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے بلکہ چین، بھارت، روس، خلیجی ممالک اور دیگر ابھرتی ہوئی طاقتیں بھی عالمی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گی۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/UV6GNPa

0 Comments