واشنگٹن (یکم جون 2026): صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مجوزہ معاہدے سے متعلق سی این این کی رپورٹ کو جھوٹ پر مبنی خبر قرار دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹنگ کو فیک نیوز قرار دیدیا۔
ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ سی این این نے معمول کے مطابق ایک بار پھر فیک نیوز پھیلائی۔ سی این نےآج کہا اور کہتا رہتا ہے کہ ایران سے متعلق معاہدے میں جوہری امور کا ذکر نہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے معاہدے میں واضح طور پر درج ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ جوہری شقیں اس معاہدے کا مرکزی حصہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ معاہدے میں ایران کے جوہری پروگرام پر نہایت مضبوط اور تفصیلی شقیں شامل ہیں۔ معاہدے کا زیادہ تر حصہ درحقیقت اسی بارے میں ہے۔
ایران ہر طریقے سے ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرنے پر رضا مند ہو گیا، ٹرمپ کا فاکس نیوز پر بہو کو انٹرویو
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/0SKxu6A

0 Comments