Header Ads Widget

Responsive Advertisement

امریکا نے روسی تیل سے متعلق لائسنس جاری کر دیا

امریکی محکمہ خزانہ نے روسی تیل تک رسائی کیلئے عارضی 30روزہ جنرل لائسنس جاری کر دیا۔

امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ توانائی کے شدید بحران کا شکار کمزور ممالک کیلئے اقدام کیا گیا جس کے تحت سمندر میں رکے روسی تیل تک عارضی رسائی فراہم کی جائےگی۔

اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا ضرورت پڑنے پر مخصوص ممالک کو الگ لائسنس بھی جاری کرے گا یہ لائسنس عالمی خام تیل مارکیٹ کو مستحکم رکھنے میں مدد دے گا۔

امریکا نے دوبارہ روسی تیل پر سے پابندیاں ہٹا دیں

چین کی جانب سے سستا روسی تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کم کرنے پر بھی زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ سپلائی زیادہ ضرورت مند ممالک کی طرف موڑی جائےگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا نے سمندر میں موجود روسی تیل کی خریداری کی اجازت دی تھی اور کہا تھا کہ روسی تیل کی خریداری پر دی گئی رعایت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ ایرانی تیل کے لیے ایک بار ملنے والی خصوصی رعایت کی تجدید کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ایران پر ناکہ بندی برقرار ہے، تہران سے کسی قسم کا تیل باہر نہیں آنے دیا جائے گا۔

اسکاٹ بیسنٹ نے واضح کیا کہ روسی تیل پر پابندیوں میں نرمی کا امریکا کا کوئی ارادہ نہیں ہے، سمندر میں موجود زیادہ تر روسی تیل پہلے ہی فروخت ہو چکا ہے، اس لیے اسے مزید چھوٹ نہیں دی جائے گی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/YUuZdmn

Post a Comment

0 Comments