Header Ads Widget

Responsive Advertisement

کویت میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

کویت سٹی: کویتی کابینہ نے سال 1447 ہجری کے یومِ عرفہ اور عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر ملک کی تمام وزارتوں، سرکاری ایجنسیوں، پبلک باڈیز اور اداروں کے لیے تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت کے وزیر اعظم کی زیرِ صدارت منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز منگل 26 مئی 2026 سے ہوگا، جو منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ (26 تا 29 مئی) تک مسلسل جاری رہیں گی۔

اس کے بعد ہفتہ اور اتوار (30 اور 31 مئی) کی ہفتہ وار تعطیلات شامل ہوں گی، جس کے بعد تمام سرکاری دفاتر میں باقاعدہ کام کا آغاز پیر 1 جون 2026 سے ہوگا۔

حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ وہ سرکاری ادارے جن کی نوعیت حساس یا خصوصی ہے، وہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر اپنے کام کے اوقات کار اور انتظامات کا تعین خود کریں گے۔

اس بابرکت موقع پر کویتی کابینہ نے امیرِ کویت سمیت تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

کابینہ نے دعا کی ہے کہ یہ موقع ملک اور پوری اسلامی دنیا کے لیے دائمی خوشحالی، امن اور برکات کا باعث بنے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/VkMKdIj

Post a Comment

0 Comments