واشنگٹن(8 مئی 2026): امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور کویت نے اپنے فوجی اڈوں اور فضائی حدود کے استعمال پر امریکا کے لیے عائد کی گئی پابندی اٹھا لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان فوجی اڈوں اور فضائی حدود تک دوبارہ رسائی ملنے سے امریکا کے لیے آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے بحری جہازوں کو نکالنے کے لیے "آپریشن پروجیکٹ فریڈم” دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
امریکی اور سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں تین روز قبل اس وقت لگائی گئی تھیں جب آپریشن پروجیکٹ فریڈم کا آغاز ہوا تھا۔
ٹرمپ انتظامیہ اب بحری اور فضائی مدد کے ذریعے پھنسے ہوئے تجارتی جہازوں کی رہنمائی کے لیے اس آپریشن کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس آپریشن کا باقاعدہ دوبارہ آغاز کب سے ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز این بی سی نیوز نے حکام کے حوالے سے بتایا تھا کہ سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ وہ پرنس سلطان ایئر بیس سے امریکی طیاروں کی پرواز یا اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دے گا، اس فیصلے کے بعد متنازع منصوبے پروجیکٹ فریڈم پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تاہم معاملہ حل نہ ہو سکا تھا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/2MwcHBn

0 Comments