واشنگٹن(8 مئی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ وہ 4 جولائی تک امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کی منظوری دے، بصورت دیگر اسے سنگین اقتصادی نتائج اور بہت زیادہ ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یورپی کمیشن کی صدر سے گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے یورپی یونین کو امریکا کی 250 ویں سالگرہ (4 جولائی) تک کی مہلت دی ہے، جس کے بعد ٹیرف میں فوری اور بڑا اضافہ کر دیا جائے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس تازہ ترین دھمکی سے امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، کیونکہ دونوں فریقین پہلے ہی کئی اقتصادی معاملات پر منقسم ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے حال ہی میں یورپ سے درآمد کی جانے والی گاڑیوں اور ٹرکوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ اب 4 جولائی کی ڈیڈ لائن نے یورپی یونین کے لیے صورتحال کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا یہ سخت بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب یورپی قانون ساز اور حکومتیں مجوزہ تجارتی معاہدے پر حتمی اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام رہیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/HNPinSc

0 Comments