Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ایران کب تک آبنائے ہرمز بند رکھ سکتا ہے؟ پینٹاگون کی خفیہ بریفنگ کی تفصیلات سامنے آ گئیں

واشنگٹن (23 اپریل 2026): پینٹاگون کے حکام نے اس ہفتے قانون سازوں کو ایک انٹیلیجنس جائزے کے بارے میں بریفنگ دی، جس میں یہ بتایا گیا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے بعد آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے مکمل طور پر صاف کرنے میں 6 ماہ تک لگ سکتے ہیں۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز ایک خفیہ بریفنگ کے دوران ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کو آبنائے ہرمز کی بندش کے حوالے سے اس ٹائم لائن سے آگاہ کیا گیا ہے۔

سی این این نے گزشتہ ماہ رپورٹ کیا تھا کہ دفاعی انٹیلیجنس ایجنسی (ڈی آئی اے) کی ایک اندرونی جانچ میں یہ بتایا گیا تھا کہ ایران ممکنہ طور پر اس آبنائے کو ایک سے 6 ماہ تک بند رکھ سکتا ہے۔

ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی ارکان کو بتایا گیا کہ آبنائے ہرمز کی مکمل صفائی میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں، کیوں کہ ایران جنگ کے بعد بارودی سرنگیں ہٹانے میں طویل وقت درکار ہے، رپورٹ کے مطابق قانون سازوں کو خفیہ بریفنگ میں 6 ماہ کا ممکنہ دورانیہ بتایا گیا۔

ایران امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف قانونی کیس تیار کر رہا ہے، دستاویزات جمع کرنا شروع

ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز ایک سے چھ ماہ بند رہ سکتی ہے، ایران ہرمز کو طویل عرصے تک بند رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جب کہ وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون نے طویل بندش کو بدترین منظرنامہ قرار دیا ہے، ترجمان پینٹاگون نے بدھ کے روز کہا کہ آبنائے ہرمز کی 6 ماہ کی بندش ناقابل قبول ہوگی۔

پینٹاگون نے بریفنگ میں متنبہ کیا ہے کہ جنگ کے معاشی اور سیاسی اثرات انتہائی بڑے ہو سکتے ہیں۔ دریں اثنا، ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے گزشتہ ماہ کے اندرونی جائزے کی معلومات میڈیا میں لیک ہونے پر پینٹاگون کے ترجمان سین پارنل نے ناراضی کا اظہار کیا، اور کہا میڈیا میں اس بریفنگ کے خاص حصے پیش کیے گئے جو اکثر غلط ہیں، اور غیر دیانت داری ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے مارچ میں بھی کہا تھا کہ ایک جائزہ اس بات کا مطلب نہیں ہوتا کہ وہ قابلِ عمل یا حقیقت پسندانہ ہے، اور آبنائے ہرمز کی چھ ماہ کی بندش ناممکن ہے اور سیکریٹری کے لیے مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/gIahtTG

Post a Comment

0 Comments