Header Ads Widget

Responsive Advertisement

شمالی کوریا کا ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی مکمل حمایت کا اعلان

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امریکااوراسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کی۔

پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک): شمالی کوریا نے ایران میں مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے کے فیصلے کا باضابطہ طور پر خیر مقدم کیا ہے۔

شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے، کیونکہ یہ ایرانی عوام کا بنیادی حق ہے کہ وہ اپنی قیادت کا فیصلہ خود کریں۔

ترجمان نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے جانے والے حالیہ حملوں کو ‘غیر قانونی جارحیت’ قرار دیتے ہوئے ان کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے اقدامات سے نہ صرف مشرقِ وسطیٰ کے امن و استحکام کو خطرات لاحق ہوئے ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی عدم استحکام میں اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی ملک کی سیاسی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور یہ کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

شمالی کوریا نے پوری دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ امریکا اور اسرائیل کی اس جارحیت کے خلاف آواز اٹھائے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/neHMASp

Post a Comment

0 Comments