Header Ads Widget

Responsive Advertisement

تیل کی عالمی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے اور برینٹ خام تیل 92 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔

ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 88 فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔ پاکستان میں پیٹرول کے ذخائر کی کل گنجائش 5لاکھ 46 ہزار 940 میگاٹن ہے اور اس وقت ملک میں ریزرو اسٹاک 4 لاکھ 91 ہزار 952میگا ٹن ہے۔

پاکستان کی اصل طلب یومیہ18027 میٹرک ٹن ہے اور ملک کے موجودہ پیٹرولیم ذخائر30دن کی طلب کو پورا کریں گے۔

واضح رہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق رات 12بجے سے ہو گا۔ وفاقی وزار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا۔ ملک میں پیٹرول کی نئی قیمت 321.17 روپے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت 275.7 سے بڑھ کر  335 روپے 86پیسے فی لیٹر کر دی جائے گی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/MXxetp5

Post a Comment

0 Comments