ایک ٹانگ سے معذور مسلمان شخص نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندو انتہا پسندوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔
نیپال کے روتاہٹ ضلع میں ایک ٹانگ سے معذور شخص نے بہادری اور جرات کی مثال قائم کردی، وہ مسجد کے دروازے پر انتہا پسند ہندوؤں کے سامنے ڈھال بند کر کھڑا ہوگیا اور انھیں اندر نیں آنے دیا۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹانگ والے مسلمان شخص کے ہاتھ میں ڈانڈا ہے اور وہ ہندو انتہا پسندوں کے خلاف مسجد کا کامیاب دفاع کررہا ہے۔
ہجوم مسجد کے اندر گھسنے کی کوشش کرتا ہے، اسی دوران ایک ٹانگ سے معذور شخص گیٹ پر بڑا سا ڈنڈا لےکر آتا ہے اور اسے زور سے دروازے پر مارتا ہے۔
نیپال کے روتاہٹ ضلع میں پیش آنے والے اس واقعے میں مسلمان شخص نے معذور ہونے کے باوجود اپنی مقامی مسجد پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے کو روکنے کی کوشش کی۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/E53Bxb0

0 Comments