Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ایران سے ایک ماہ میں معاہدہ ممکن ہے، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے ایک ماہ میں معاہدہ ممکن ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے معاہدہ نہ ہوا تو صورتحال بہت تکلیف دہ ہوسکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی عوام کو اپنے صدر کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے، نیتن یاہو کو معافی نہ دینا شرمناک ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کرپشن کیس میں معافی ملنی چاہیے۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اپنے جوہری پروگرام پر حد سے زیادہ مطالبات کے سامنے نہیں جھکے گا۔

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے انقلابِ ایران کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت تہران کے آزادی سکوائر پر تقریر میں کہا کہ ایران ضرورت سے زیادہ مطالبات تسلیم نہیں کرے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایران جارحیت کے سامنے نہیں جھکے گا لیکن ہم خطے میں امن قائم کرنے کے لیے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اپنی پوری طاقت سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا پر امریکا ایران مذاکرات ناکام بنانے کی کوشش کا الزام

ایرانی صدر نے کہا کہ ان کا ملک اپنے جوہری پروگرام کی کسی بھی تصدیق کے لیے تیار ہے اور اصرار کیا کہ تہران جوہری ہتھیار نہیں چاہتا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/jWqU9Fl

Post a Comment

0 Comments