واشنگٹن (14 فروری 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو پھر دھکمایا ہے کہ اگر اس نے ڈیل نہیں کی تو مشرق وسطیٰ میں ہمارے پاس بہت بڑی فوج تیار ہے۔
صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں، توقع ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے، اگر نہ ہوئے تو ایران کے لیے بہت برا ہوگا، اور اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکی صدر نے کہا جیرالڈ فورڈ بحری بیڑہ مشرق وسطیٰ کی طرف روانہ کر دیا ہے، ڈیل نہ ہونے کی صورت میں بحری بیڑے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، ہمارا ایک بحری بیڑہ پہلے ہی مشرق وسطیٰ میں موجود ہے، اگر ضرورت پڑی تو بیڑہ استعمال کر سکتے ہیں، انھوں نے یہ بھی کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ہمارے پاس بہت بڑی فوج تیار ہے۔
امریکا نے ایران کی جانب ایک اور بڑا بحری بیڑہ روانہ کردیا
صدر ٹرمپ نے اس موقع پر روس یوکرین جنگ کے حوالے سے بتایا کہ روس معاہدہ کرنا چاہتا ہے، صدر زیلنسکی کو متحرک ہونا پڑے گا، اگر انھوں نے کچھ نہ کیا تو وہ عظیم موقع کھو دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپ کے ساتھ امریکی تعلقات بہترین ہیں اور یورپی رہنماؤں سے مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/kjlZmhr

0 Comments