نیویارک : امریکی سرزمین پر امریکی شہری کو قتل کرنے کی بھارتی خفیہ ایجنسی’را ‘کی سازش بے نقاب ہوگئی، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کی قاتلانہ سازش میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا نے اعتراف جرم کرلیا۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی اور مودی حکومت کی سازش کو بےنقاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نیو یارک کی وفاقی عدالت میں بھارتی شہری نکھل گپتا نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف نے آج کی عدالتی کارروائی کے حوالے سے تفصیلی بیان جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ 54 سالہ ملزم نکھل گپتا نے’را‘ کے اہلکار کی ہدایت پر امریکا میں مقیم رہنما کو قتل کرانے کی کوشش کی۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 54 سالہ نکھل گپتا نے گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کے لیے ایک قاتل کی خدمات حاصل کیں اس نے قتل برائے اجرت، سازش اور منی لانڈرنگ کی سازش کے 3الزامات قبول کیے۔
استغاثہ کا کہنا تھا کہ ملزم نے سمجھا وہ امریکا سے باہر بیٹھ کر امریکی سرزمین پر کسی کو قتل کراسکتا ہے، امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھارتی شہری کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔
عدالتی دستاویز کے مطابق جون2023میں کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کیا گیا تھا، مودی کے مجوزہ امریکی دورے سے2روز قبل گردوارے کے باہر قتل کیا گیا۔
نجر اور نیویارک میں نشانہ بننے والا امریکی شہری گرپتونت سنگھ بھارتی حکومت کےناقد تھے، نجر کے قتل کے اگلے روز گپتا نےخفیہ رابطے کو بتایا کہ نجر بھی ہدف تھا اوراب انتظار کی ضرورت نہیں۔
استغاثہ کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد نیویارک میں دوسرے امریکی شہری کے قتل کی سازش کی گئی، نکھل گپتاکو30جون 2023کو جمہوریہ چیک میں گرفتار کرکے امریکا کےحوالے کیا گیا۔
قتل برائے اجرت، سازش کے الزام پر زیادہ سے زیادہ 10،10سال قید کی سزا ہوسکتی ہے، منی لانڈرنگ کی سازش پر20سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے،حتمی سزا کا تعین عدالت کرے گی۔
ایف بی آئی اور ڈی ای اے کےعلاوہ بین الاقوامی اداروں نے بھی تحقیقات میں تعاون کیا، امریکی محکمہ انصاف کے مطابق مقدمے میں نامزد ایک اور ملزم امریکی ایجنٹ یا دو تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔
اٹارنی جنرل جےکلیٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستانیوں سمیت تمام شرپسندوں کو واضح پیغام ہے کہ امریکا اور اس کے عوام سے دور رہیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/rVpoCeP

0 Comments