واشنگٹن (3 فروری 2026): امریکا نے بحیرہ عرب میں ایران کا ایک ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم تہران کی جانب سے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے بحیرہ عرب میں ایرانی ڈرون کو مار گرایا جو ایک امریکی طیارہ بردار جہاز کے قریب آ رہا تھا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے ترجمان نے بتایا کہ امریکی بحری جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن سے اڑنے والے ہمارے ایک لڑاکا طیارے نے اپنے دفاع اور طیارہ بردار جہاز اور اس پر موجود عملے کی حفاظت کیلیے ایرانی ڈرون کو مار گرایا۔
سینٹ کام کے مطابق شاہد-139 نامی اس ڈرون کو ایف 35 سی لڑاکا طیارے نے نشانہ بنایا، اُس وقت بحری جہاز ایران کے جنوبی ساحل سے تقریباً 800 کلومیٹر کے فاصلے پر سفر کر رہا تھا۔
دوسری جانب، امریکی دعوے پر ایرانی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/rBI7L6S

0 Comments