واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے روکنا میری بڑی کامیابی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں بھارت کے8 جنگی طیارے گرائے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ جنگ نہ رکتی تو 10 سے 20 ملین لوگ مارے جاتے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے دس ملین جانیں بچائیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے جنگیں نوبل انعام کیلئے نہیں رکوائی تھیں، میں اب بھی روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوشش کررہا ہوں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے جنگیں نوبل انعام کیلئےنہیں رکوائی تھیں، میں اب بھی روس یوکرین جنگ کےخاتمے کی کوشش کررہا ہوں، ہم ایران کی صورتحال کو بغور دیکھ رہے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران میں 837 افراد کو پھانسیاں دی گئیں، ہم نے ان سے کہا کہ مزید پھانسیاں ہوئیں تو فوجی آپشن موجود ہے۔ آپریشن مڈل نائٹ ہیمر تاریخ کا بہترین ملٹری آپریشن تھا۔
سی این این ایران میں مڈ نائٹ ہیمرآپریشن پرجھوٹ بولتا رہا، وینزویلا سے50ملین بیرول تیل حاصل کرلیا، قیمتیں نیچے لائیں گے، اقوام متحدہ نے ایک جنگ ختم کرانے میں مدد نہیں کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ سے متعلق جو کرنے جارہا ہوں وہ نیٹو ممالک کیلئے بہتر ثابت ہوگا، بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا ارادہ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اقوام متحدہ کو کام کرتے رہنا چاہیئے، ری پبلکن حکومت کو ایک سال مکمل ہوگیا، جوبائیڈن نے سرحد کھولی جس کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد امریکا آئے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہمیں وراثت میں تباہی ملی، واشنگٹن ڈی سی ایک خطرناک جگہ بن چکی تھی،
واشنگٹن ڈی سی اب ایک محفوظ شہربن چکا ہے، ہم نے واشنگٹن ڈی سی کو 200 خطرناک مجرموں سے صاف کیا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/9yrLawE

0 Comments