Header Ads Widget

Responsive Advertisement

امریکی صدر ٹرمپ کا جدید طیارہ بردار جہازوں کی تیاری کا اعلان

فلوریڈا : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جدید طیارہ بردار جہازوں کی تیاری اور نیوی کیلئے گولڈن فلیٹ کا اعلان کردیا، آبدوز سازی میں امریکا کسی بھی ملک سے 15برس آگے ہے۔

یہ بات انہوں نے وزیر جنگ اور وزیر بحری امور کے ساتھ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ 15 نئی آبدوزیں اور 3 جدید طیارہ بردارجہاز تیار کررہے ہیں، آبدوزسازی میں بھی امریکا کسی بھی ملک سے 15برس آگے ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی بحریہ کو دنیا کی طاقتور ترین بحریہ بنارہے ہیں، چین یا روس کوئی بھی آبدوزوں میں ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا، ہماری آبدوزیں دنیا میں سب سے زیادہ جدید ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وکٹری نامی جہاز امریکی فوج کی طاقت کو قائم رکھنے میں مدد دے گا، اس سے امریکی جہاز سازی صنعت کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا میں گزشتہ سال3لاکھ افراد منشیات کے استعمال سے ہلاک ہوئے، یہاں منشیات کا داخلہ ہرصورت روک رہے ہیں۔

سمندر کے راستے منشیات کی اسمگلنگ کیلئے استعمال ہونے والی کشتیوں کو نشانہ بنارہے ہیں، ان کشتیوں کو سمندرمیں تباہ کیا جارہا ہے۔ منشیات کے امریکا میں داخلے کو 95فیصد تک روک دیا گیا ہے۔

ایک دو سال پہلے جو ہم پر ہنستے تھے، اب وہ ہمارا احترام کرتے ہیں، اس سے امریکی جہاز سازی صنعت کو بحال کرنے میں مدد ملے گی، بحریہ کے ہیڈ کوارٹر کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ بل کلنٹن کی ایبسٹین فائلز میں تصاویر دیکھ کر دکھ ہوا، جیفری ایبسٹین سے پارٹی میں ملنے والوں کی تصاویر سامنے آئی ہیں، کئی افراد کو جیفری ایبسٹین کے بارے میں معلوم نہیں تھا، ایبسٹین فائلز میں تصاویر کی بنیاد پر کئی افراد کو تنقید کا سامنا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں نے جیفری ایبسٹین کے جزیرے کا کبھی دورہ نہیں کیا، ہم نے جیفری ایبسٹین کو مارالاگو پام بیچ سے نکال دیا تھا۔

ٹرمپ کا ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوائی، پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے کہا تھا کہ ٹرمپ نے10لاکھ جانیں بچائیں، دنیا میں اب تک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر انتہائی قابل احترام شخصیت ہیں،
پاکستان کے وزیراعظم نے بھی کہا تھا کہ ٹرمپ نے10ملین جانیں بچائیں، پاک بھارت جنگ کے دوران 8طیارے تباہ ہوئے تھے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/2acdwUL

Post a Comment

0 Comments