Header Ads Widget

Responsive Advertisement

انقرہ سے لیبیا طرابلس جانے والا نجی مسافر طیارہ لاپتہ

انقرہ سے لیبیا طرابلس جانے والے نجی طیارے کارابطہ ریڈارسے منقطع ہوگیا، جس کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کوئی حادثہ پیش آیا ہے۔

ترک میڈیا کے رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر لیبیا کے چیف آف جنرل اسٹاف طیارے میں سوار تھے، طرابلس جانے والا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گرنے کا خدشہ ہے۔

ترک وزارت داخلہ کے مطابق طیارے سے انقرہ میں ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کے بعد رابطہ منقطع ہوا، طرابلس جانے والے طیار ے کا تکنیکی خرابی کے باعث گرنے کا خدشہ ہے۔

فلائٹ ریڈار کے مطابق محمدالحداد کا طیارہ ٹیک آف کے 16 منٹ بعد ریڈار سے اچانک غائب ہوا، جو انقرہ سے 32400 فٹ کی بلندی پر پہنچ کر لاپتہ ہوا۔ طیارے میں لیبیا کے چیف آف جنرل اسٹاف سمیت 4 افراد سوار تھے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/CXiNoZv

Post a Comment

0 Comments