یوکرین کے وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ روس کے ایک بڑے حملے نے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے، جس سے کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو نے حالیہ مہینوں میں یوکرین میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر اپنے حملوں میں اضافہ کردیا ہے، جس سے قدرتی گیس کی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ماہرین نے کہا ہے کہ یوکرین میں سردیوں کے مہینوں سے پہلے ہی ہیٹنگ کی بندش کا خطرہ ہے۔
یوکرین کے وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں روس یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر ایک بار پھر بڑے پیمانے پر حملہ کر رہا ہے۔ اس کی وجہ سے، یوکرین کے متعدد علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ روس نے چار سال کے دوران حملوں میں یوکرین کی پاور اور ہیٹنگ گرڈ کو نشانہ بنایا ہے، جس سے شہری انفراسٹرکچر کا ایک بڑا حصہ تباہ ہو گیا ہے۔
غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی سے متعلق ٹرمپ کا اہم بیان
دوسری جانب یوکرین نے بھی حالیہ مہینوں میں روس کے تیل کے ڈپو اور ریفائنریوں پر حملے تیز کر دیے ہیں، جس کا مقصد ماسکو کی توانائی کی اہم برآمدات کو منقطع کرنا اور پورے ملک میں ایندھن کی قلت پیدا کرنا ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/HNesY5g

0 Comments