Header Ads Widget

Responsive Advertisement

اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں فائرنگ، 2 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، قابض فوج نے مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے مزید 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطینی ٹی وی نے یہ مناظر دکھائے کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 2 فلسطینی غیرمسلح شہریوں کو اس وقت شہید کر دیا جب وہ اسرائیلی فوج کے کہنے پر تعاون کے لیے بھی تیار تھے۔

رپورٹس کے مطابق اس افسوسناک واقعے پر اسرائیلی پولیس اور فوج کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے شہر میں جنین میں 2 فلسطینیوں کو قتل کرنے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے فلسطینیوں کے شناخت 26 سالہ المنتاثر باللّٰہ اور 37 سالہ یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حماس کے پانچ سینئر کمانڈروں کو ایک جوابی حملے میں ہلاک کر دیا ہے، تنظیم نے فوجیوں پر اپنے ایک کارندے کو بھیجا تھا۔

اسرائیل نے الزام لگایا ہے کہ حماس نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور اپنے ایک رکن کو اسرائیلی فوجیوں پر حملے کے لیے بھیجا، جس کے جواب میں اسرائیل نے اس کے اہم رہنماؤں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ سیز فائر کی مکمل پابندی کر رہی ہے، جب کہ حماس نے اس کی خلاف ورزی کی، بیان میں کہا گیا کہ ثالثوں کو ایک بار پھر زور دینا چاہیے کہ حماس سیز فائر اور امریکی صدر ٹرمپ کی 20 نکاتی منصوبہ بندی پر عمل کرے۔

حزب اللہ نے اپنے کمانڈر طبطبائی کی شہادت کی تصدیق کر دی

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ شہر کے مغرب میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 4 فلسطینی جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے، فلسطینی تنظیم نے تصدیق کی کہ اس حملے میں اس کا سپلائی اور اسلحہ یونٹ کا کمانڈر علاء الحدیدی مارا گیا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/C4XFtis

Post a Comment

0 Comments