ایئرانڈیا کے مسافر طیارے نے گزشتہ دنوں ایک بار پھر ایمرجنسی لینڈنگ کی، بھارتی ایئرلائن کی ہنگامی لینڈنگ میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرانڈیا اور دیگر بھارتی طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی، اب ممبئی سے امریکا کے لیے روانہ ہونے والا ایئرانڈیا کاے ایک مسافر طیارہ کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ہے جس نے حکام کو پریشان کردیا ہے۔
ممبئی سے نیویارک کے لیے اڑان بھرنے والی ایئرانڈیا کی فلائٹ ’اے آئی-191‘ کو بدھ کی صبح اس وقت ممبئی واپس لوٹنا پڑا جب اس میں تکنیکی خامی در آئی۔
بوئنگ-777 طیارے نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب 1.15 بجے پرواز بھری تھی، تاہم 4 گھنٹوں سے زیادہ ہوا میں رہنے کے بعد طیارے کو تکنیکی خامی کی وجہ سے واپس ممبئی کی طرف موڑنا پڑا۔
#Breakingnews | Air India Mumbai–Newark flight AI191 returns mid-air over suspected technical issue @AnvitSrivastava @akankshaswarups pic.twitter.com/FxmtkQMtYF
— News18 (@CNNnews18) October 22, 2025
ایئرانڈیا کے طیارے نے ممبئی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ تقریباً 5.30 بجے صبح کی، جاری بیان میں ایئرلائن نے بتایا کہ فلائٹ نمبر اے آئی-191 کی پائلٹ ٹیم نے مشتبہ تکنیکی مسئلہ کے سبب احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کو ممبئی کی طرف موڑا۔
سافر طیارہ کی ممبئی واپسی کے بعد ایئر انڈیا نے متاثرہ مسافروں کے لیے ہوٹل کا انتظام کیا اور انھیں ایئر انڈیا یا دیگر ایئرلائنز کی متبادل پروازوں میں ’ری-بُک‘ کیا گیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیویارک میں بھی فلائٹ نمبر اے آئی-144 کے مسافروں کو پرواز سے اتارا گیا، ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ان مسافروں کے لیے جلد از جلد متبادل انتظام کیا جا رہا ہے۔
ایئرانڈیا کا لندن جانیوالا طیارہ، ٹیک آف سے چند لمحے قبل کس مسئلے کی نشاندہی ہوئی؟
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/3Rh4cx6

0 Comments