Header Ads Widget

Responsive Advertisement

اسرائیل نے غزہ میں ’بھوک کو جنگی ہتھیار‘بنا لیا، عالمی عدالت انصاف

عالمی عدالتِ انصاف (آئی سی جے ) نے قرار دیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں ’بھوک کو جنگی ہتھیار‘بنا لیا، بطور قابض اس پر  لازم ہے کہ وہ جنگ سے تباہ حال غزہ میں بنیادی ضروریاتِ زندگی کی رسائی کو یقینی بنائے۔

قطری خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں ’’بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔‘‘

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی ہے، جب کہ اعلیٰ امریکی حکام غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد اور تباہ کن لڑائی دوبارہ شروع نہ کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

شمالی غزہ کے علاقے تُفّاح میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم ایک فلسطینی جاں بحق ہو گیا، جس سے 10 اکتوبر کو جنگ بندی کے بعد سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیل کی غزہ پر جنگ میں اب تک کم از کم 68,234 فلسطینی جاں بحق اور 170,373 زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب 7 اکتوبر 2023 کے حملوں میں اسرائیل میں 1,139 افراد ہلاک اور تقریباً 200 افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

غزہ میں پابندیاں ختم کرانے کیلیے ناروے کا بڑا اعلان



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/zuBVCGK

Post a Comment

0 Comments