Header Ads Widget

Responsive Advertisement

اسرائیل نے غزہ میں قبروں پر بلڈوزر چلا دیے، لاشیں نکال لیں

انسانیت سوز مظالم ڈھانے والے اسرائیل نے فلسطینیوں کے قبرستان کو بھی نہ بخشا۔

غزہ وزارت اوقاف کے مطابق اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ میں قبرستان مسمار کر دیا۔ اسرائیلی ٹینکوں اور بلڈوزروں نے ترک قبرستان کو روند ڈالا۔

وزارت اوقاف کا کہنا ہے کہ قبریں مسمار کر کے لاشیں نکالی گئیں جو کہ مقدسات کی کھلی پامالی ہے۔ خان یونس کے مغرب میں واقع المواسی کےترک قبرستان میں اسرائیلی بربریت کی گئی۔

وزارت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے "مرنے والوں کے تقدس کی صریح خلاف ورزی اور قبرستانوں کے تقدس اور موت کے بعد انسانی وقار پر حملہ کیا اور قبروں کو بلڈوز کر کے اس میں سے انسانی باقیات نکال لی۔

اسرائیلی افواج نے قبرستان کے اطراف بےگھر افراد کے کیمپ بھی منہدم کیے۔

وزارت اوقاف نے بتایا کہ کہ غزہ کے 60 میں سے دوتہائی قبرستان مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیے جا چکے ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/XLO5E9v

Post a Comment

0 Comments