Header Ads Widget

Responsive Advertisement

امریکا نے خام تیل لے جانے والے پانچ ایرانی جہاز تباہ کردیے، سینٹ کام

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو امریکی افواج نے خام تیل لے جانے والے پانچ ایرانی جہازوں کو تباہ کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ کارروائی پاسداران کی جانب سے 2 روز کے دوران بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز کو دو بار نشانہ بنانے کے بعد عمل میں لائی گئی۔

سینٹ کام کے مطابق امریکی جنگی جہاز ایرانی حملوں کی کوششوں سے کامیابی کے ساتھ بچ نکلنے میں کامیاب رہا، ایرانی حملوں میں کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔

امریکا نے ایران کی27 فضائی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

دوسری جانب پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ کویت اور بحرین کے آس پاس موجود تمام آئل ٹینکرز فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں، تمام ٹینکر عملے کو خبردارکرتے ہیں وہ فوری طور پر اپنے جہاز چھوڑ دیں، انہیں نشانہ بنایا جائیگا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/IcpN9Z1

Post a Comment

0 Comments