تہران(26 ستمبر 2026): ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی بحالی کے لیے چینی صدر شی جن پنگ کی حمایت کا پرجوش خیرمقدم کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ وہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپسی اور تمام اختلافات کو باہمی بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کے لیے چینی صدر شی جن پنگ کی دانش مندانہ اور ذمہ دارانہ حمایت کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران بھی اسی مؤقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی جانب واپسی کو خطے کے امن کے لیے انتہائی اہم سمجھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے پہلے سے طے شدہ وعدوں کا احترام کرنا اور ایک سنجیدہ، بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ناگزیر ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/4OpBDSn

0 Comments