صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیویارک میں امریکی اور ایرانی وفد کی ملاقات انتہائی نتیجہ خیز رہی ہے۔
نیویارک میں امریکی اور ایرانی وفد کی ملاقات سے متعلق صدر ٹرمپ نے بتایا کہ جیرڈکشنر اور اسٹیووٹکوف کی ایرانی وفد سے ملاقات ہوئی ہے جو 3 گھنٹے تک جاری رہی۔
ٹرمپ کے مطابق جیرڈکشنر اور اسٹیووٹکوف کی ایرانی وفد سے ملاقات انتہائی نتیجہ خیز رہی، ایرانی حکام کے ساتھ مستقبل قریب میں ایک اور ملاقات طے ہے کسی معاہدے تک پہنچنا ایران کے مفاد میں ہے ایران کے سامنے 2 آپشنز میں ہیں ان میں سے ایک انتہائی برا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب مجھے ایران سےمتعلق بڑا فیصلہ کرنا ہے ایران سے ڈیل ہوتی ہے تو وہ بہترین ملک بن سکتا ہے ایران ڈیل کے بعد مشرق وسطیٰ اور دنیا کا بہترین ملک بن سکتاہے ڈیل ہو یا ایسی کارروائی ہو کہ ایران مکمل طور پر تباہ ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت کمزور اور مایوس ہے ایرانی رجیم کا رویہ بہت برا ہے وہ کمزور اور لاچار ہوچکی ہے تمام اقوام سے اپیل ہے ایران پر اقتصادی ناکہ بندی کیلئے ہمارا ساتھ دیں تمام ممالک ایران پر معاشی ناکہ بندی کے نفاذ میں ہمارے ساتھ شامل ہوں، امریکی بحریہ نے آبنائےہرمز میں ایک ارب بیرل سے زائد تیل کی حفاظت کی۔
اسلحے سے متعلق صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس اسلحے کا ذخیرہ پہلے سے کہیں زیادہ ہے ہم غیر معمولی رفتار سے اسلحہ ذخائر میں اضافہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ہم نے غزہ کی پٹی میں جنگ ختم کر دی ہے 30 ممالک غزہ "امن کونسل” میں شامل ہو چکے ہیں جس کی صدارت کا اعزاز مجھے حاصل ہے۔
غزہ کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ غزہ میں جنگ بند کرکے ہزاروں شہریوں کی جان بچائی ہے غزہ میں جنگ بند کر کے یرغمالیوں کو وہاں سے واپس لائے، میں نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں ان ممالک کے سربراہان نے میری تعریف کی، جنگیں رکوانے پر ملکوں کے سربراہان نے کہا ٹرمپ کے بغیر یہ ممکن نہ تھا، سیکیورٹی کونسل کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نےغزہ پیس بورڈ کی منظوری دی، غزہ پیس بورڈ میں 30ممالک نے شمولیت اختیار کی ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/tOisH9b

0 Comments