ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں 2026 کو مصنوعی ذہانت کا سال قرار دیدیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد نے شوریٰ کونسل کے تیسرے سال کا افتتاح کرتے ہوئے سالانہ شاہی خطاب میں کہا کہ سعودی وژن 2030 کے 93 فیصد اہداف حاصل کر لیے گئے اور تیل کی برآمدات میں 2016 کے مقابلے میں 155فیصد اضافہ ہوا۔
محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں 2026 کو مصنوعی ذہانت کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل تیاری اور سائبر سیکیورٹی میں سعودی عرب پہلی پوزیشن پر ہے۔
موجودہ صورتحال پر انہوں نے کہا کہ خلیج کی سلامتی اور استحکام ناقابلِ تقسیم ہے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان حلفِ مکہ دفاعی اتحاد قائم ہے جب کہ فلسطینیوں کے جائزحقوق کےلیے سعودی عرب کا مؤقف مستقل ہے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھیں گے۔
سعودی ولی عہد نے یمن اور سوڈان کی وحدت واستحکام کی حمایت جاری رکھنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کیلئےکوششیں جاری رکھیں گے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/7NwTWhI

0 Comments